بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جرمن سفیر کا اسلام آباد میں آخری دن پاکستانیوں کیلئے جذباتی پیغام

اسلام آباد(نیوزڈیسک )پاکستان میں جرمنی کے سفیر ہارڈ شلاگ ہیگ پاکستان میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں پوری کرنے کے بعد پیر کو واپس روانہ ہوگئے، وہ پاکستان میں اپنے آخری دن اسلام آباد میں سائیکل لیکر نکل پڑے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ کر پاکستانیوں کیلئے اپنے خصوصی جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا اگر پوچھا جائے کہ پاکستان میں ان تین سالوں میں میرے لیے سب سے منفرد کیا رہا تو میں بلا جھجک کہوں گا ‘‘یہاں کے لوگ’’، جن کی مہمان نوازی اور نرم دلی واقعی بے مثال رہی اور یہی سچی دوستی کی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد کا یہ نظارہ کل صبح نہیں دیکھ سکوں گا لیکن پاکستان کے لوگ میری یادوں میں ہمیشہ مضبوطی سے جڑے رہیں گے۔
انہوں نے کہاکہ میں سب پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس اعتماد اور عزم کے ساتھ انہوں نے اس دوستی کو بڑھایا جو دونوں ممالک اور لوگوں کے بیچ ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ تین برس بہت تیزی سے گزر گئے اور اس کی بڑی وجہ مجھے یہاں ملنے والے شاندار اور خوش اخلاق لوگ ہیں۔
سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر کا مزید کہنا تھا کہ میں اس پلیٹ فارم سے آج آپ سے آخری بار تو مخاطب ہوں پاکستان اور پاکستانی ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔