راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹرائی نیشن سیریز کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل کر سری لنکا کو زیر کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی، پاور پلے میں مضبوط باؤلنگ اور مؤثر بیٹنگ ضروری ہوگی اور امید ہے کہ پنڈی کی پچ پر ٹیم 170 سے 180 رنز تک اسکور کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ پوری کوشش ہوگی کہ کھلاڑی اپنی 100 فیصد صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، جہاں فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ صائم ایوب، بابر اعظم، صاحب زادہ فرحان، عثمان خان، فخر زمان، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم اپنی مضبوط باؤلنگ اور متوازن بیٹنگ کے ساتھ فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔
ٹرائی نیشن سیریز فائنل: پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا








