بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق نے انٹرنیشنل کیریئر سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی ٹینس کے شہسوار اعصام الحق نے اپنے شاندار کیریئر کے بعد انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ یہ اعلان انہوں نے اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے فائنل کے اختتام پر کیا، جہاں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہونے والے اس فائنل میں چیک ریپبلک کے ڈومینک پلان اور قازقستان کے ڈینس ایوسیو نے سات چھ اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ یہ پاکستان میں اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پہلا انعقاد تھا، جس میں پاکستانی جوڑی مینز ڈبلز کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔
اعصام الحق نے شائقینِ ٹینس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں ہونے والا ڈیوس کپ ضرور کھیلیں گے اور نئے ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنے کا کام جاری رکھیں گے۔ شائقین نے بھی انہیں ان کے شاندار کیریئر اور خدمات پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔