بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سہ ملکی ٹی 20 سیریز فائنل: سری لنکا نے پاکستان کے لیے 115 رنز کا ہدف مقرر کر دیا

راولپنڈی میں کھیلے جانے والے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 115 رنز کے ہدف کا سامنا دیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 114 رنز پر آوٹ ہو گئی۔
سری لنکا کی جانب سے کامل مشرا نے سب سے نمایاں کارکردگی دکھائی اور 59 رنز بنائے، جبکہ کوشل مینڈس نے 14 اور نسانکا نے 11 رنز جوڑے۔ باقی بیٹسمین پاکستانی بولرز کے سامنے زیادہ دیر ٹک نہ سکے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی اور محمد نواز نے 3، 3 جبکہ ابرار احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
فائنل میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، فاسٹ بولر شاہین آفریدی دوبارہ پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے جبکہ وسیم جونیئر کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سری لنکن ٹیم نے فائنل کے لیے اپنی پوری لائن اپ برقرار رکھی۔