راولپنڈی(ممتاز نیوز )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدرکے 23 ویں یوم شہادت کے موقع پرشہید کے آبائی علاقے صوابی میں آخری آرام گاہ پر پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا،آئی جی ایف سی میجر جنرل عادل یامین نے شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی،
پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،تقریب میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا ،تقریب میں سول اور عسکری حکام، شہید کے لواحقین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے شرکت کی









