راولپنڈی (ممتاز نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل موسیٰ اوسیور نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر خصوصی زور دی گئی۔ملاقات میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور بھی زیرغور آئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی ،ثقافتی اور مذہبی حوالوں سے قریبی تعلقات ہیں۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے انسداد دہشت گردی اور تربیتی امور پر مزید رابطے بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ ترک کمانڈر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔ترک کمانڈر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کےلیے اپنا سرگرم کردار اداکرنے کا عزم دہرایا ۔
پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ








