بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آڈیو لیک کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس پر سماعت کی۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔

علی امین گنڈا پور کے ساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈا پور کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی بھی مؤخر کر دی گئی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔