بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی ائیرپورٹ پر 25 مسافروں کو آف لوڈ کرنے کا معاملہ وفاقی محتسب کے پاس پہنچ گیا

کراچی ائیرپورٹ سے 25 مسافروں کو بلاجواز طور پر آف لوڈ کیے جانے کا معاملہ وفاقی محتسب کے سامنے پہنچ گیا ہے۔ تحریری شکایت پر وفاقی محتسب نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو 15 دسمبر تک تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی ہے۔
شکایت اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کی جانب سے وفاقی محتسب کے روبرو پیش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ 5 نومبر کو ملازمت کے لیے ترکی جانے والے 25 مسافروں کو بلاجواز آف لوڈ کیا گیا۔ مسافروں کے پاس تمام سفری دستاویزات موجود ہونے کے باوجود، ایف آئی اے نے زبانی اعتراض کیا اور انہیں کراچی ائیرپورٹ سے روانہ ہونے سے روکا۔ پروٹیکٹرآف امیگرانٹس کی کلئیرنس اور فارن سروس ایگریمنٹ ہونے کے باوجود یہ کارروائی کی گئی، اور نہ ہی آف لوڈ ہونے کی کوئی مہر لگائی گئی اور نہ ہی رسید جاری کی گئی۔
وفاقی محتسب کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی اے نے ڈائریکٹر کراچی زون کو رپورٹ پیش کرنے کا کہا ہے۔ بعد ازاں، ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز سے رپورٹ کمشنر تحفظات برائے اوورسیز پاکستانیوں کے ذریعے وفاقی محتسب کو فراہم کی جائے گی تاکہ اس بلاجواز کارروائی کی تحقیقات مکمل ہو سکیں۔