وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک اور لکی مروت میں فتنۂ خوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے والی کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلسل اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور پوری قوم اس جدوجہد میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور اس مقصد کے حصول تک کوششیں جاری رہیں گی۔









