بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان، او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری ای سی سی کو بھجوا دی گئی

وفاقی حکومت کو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ڈیلرز کے منافع میں اضافے کی سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گی اور منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے توثیق کے بعد یہ اضافہ نافذ ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ سمری میں او ایم سیز اور ڈیلرز کے منافع کو فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 1.10 روپے سے 1.28 روپے تک بڑھانے کی تجویز شامل ہے، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2.40 روپے فی لیٹر تک اضافہ ممکن ہے۔
اس وقت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا منافع 7.87 روپے اور ڈیلرز کا کمیشن 8.64 روپے ہے۔ اس طرح شہری اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر او ایم سیز اور ڈیلرز کے مجموعی منافع کے طور پر 16.51 روپے فی لیٹر ادا کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کی منظوری اور وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد یہ اضافہ صارفین پر لاگو کیا جائے گا۔