بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: ایم اے جناح روڈ پر شاپنگ مال میں آگ، فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقع ایک شاپنگ مال کی پانچویں منزل پر آگ لگ گئی، جسے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی ٹیم نے قابو میں کر لیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے تھے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق آگ کا آغاز بالکونی میں موجود اے سی کے آوٹر سے ہوا تھا، جس پر فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مزید نقصان کو روک دیا۔