بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قُبول ہے سے سات پھیرے تک: سارہ خان اور کرش پاٹھک نے شادی کرلی

بھارتی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سارہ خان نے سنیل لہری کے بیٹے کرش پاٹھک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔ اکتوبر میں کورٹ میرج کے بعد دسمبر میں باقاعدہ شادی کی تقریبات منعقد کی گئیں، جن کی خوبصورت تصاویر نوبیاہتا جوڑے نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
شادی کی تقریبات میں دونوں نے ہندو اور نکاح کی رسومات کو یکجا کیا۔ ہندو رسومات کے دوران جوڑے نے روایتی سرخ لباس پہنا جبکہ نکاح کی تقریب میں سفید چمکدار ملبوسات نے ان کی جوڑی کو شاہکار انداز بخشا۔ سارہ اور کرش نے تصاویر کے ساتھ لکھا کہ “قُبول ہے سے سات پھیرے تک، ہماری محبت نے اپنی کہانی خود لکھی اور دونوں جہانوں نے ہاں کہہ دی۔”
اداکارہ نے اپنی ریسپشن کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں وہ قریبی دوستوں کے ساتھ خوشی کے لمحات میں نظر آئیں۔
یہ سارہ خان کی دوسری شادی ہے۔ اس سے قبل وہ علی مرچنٹ کے ساتھ شادی شدہ تھیں، جو ایک سال بعد 2011 میں ختم ہو گئی۔ سارہ اور کرش نے ایک سال کے تعلق کے بعد 6 اکتوبر کو کورٹ میرج کی تھی۔
سارہ خان نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور اسٹار پلس کے مقبول ڈرامے بِدائی سے شہرت حاصل کی۔ انہوں نے سسرال سمر کا، رام ملائی جوڑی، بھاگیہ لکشمی اور دل بولے اوبرائے جیسے متعدد ڈراموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔