بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر والد کو قتل کرنے والا بیٹا سزائے موت کا مستحق قرار

راولپنڈی میں لین دین کے تنازعے پر اپنے والد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے بیٹے کو عدالت نے سزائے موت سنادی ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم عبدالباسط کو اپنے والد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کے ساتھ ایک لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ فروری 2025 میں تھانہ آر اے بازار میں درج کیا گیا تھا۔ ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی۔
مجرم کو سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن سمیت تفتیشی اور لیگل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔