بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہیتھرو ایئرپورٹ: مسافروں پر مرچوں کا اسپرے، متعدد متاثرین

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک غیر معمولی واقعے میں نامعلوم افراد نے مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کر دیا، جس سے کچھ افراد شدید متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق، واقعے کے نتیجے میں پانچ افراد کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ 16 دیگر کو موقع پر طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔ اسپرے کرنے والے مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور دیگر ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔
اس واقعے کے بعد ہیتھرو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حملے کے محرکات اور دیگر ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔