بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں بین الاقوامی امن فورس کی ضرورت، امن مسلط کرنے کے لیے نہیں،مصری وزیرِ خارجہ

مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالاطی نے کہا ہے کہ غزہ میں کسی بھی بین الاقوامی فورس کا مقصد امن قائم کرنا ہونا چاہیے، نہ کہ طاقت کے ذریعے امن مسلط کرنا۔
اپنے بیان میں انہوں نے زور دیا کہ غزہ میں تعینات کی جانے والی فورس کا کام فریقین کو جنگ بندی کی پابندی کرانا ہونا چاہیے تاکہ حالات مزید بگڑنے نہ پائیں۔
بدر عبدالاطی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ غزہ میں ہتھیاروں پر واضح پابندی ہونی چاہیے، جبکہ رفح کراسنگ کو ہر حال میں امدادی سامان اور مریضوں کے لیے کھلا رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی بحران کے پیشِ نظر اس راستے کا فعال رہنا ناگزیر ہے۔