بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوئی ناردرن گیس کمپنی کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول جاری

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے دسمبر سے فروری تک کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
کمپنی حکام کے مطابق یہ نیا شیڈول ملک بھر میں لاگو ہوگا، سوائے کوئٹہ اور کراچی کے۔ دسمبر سے فروری کے دوران گھریلو صارفین کو گیس تین اوقات میں فراہم کی جائے گی۔
گھریلو صارفین صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک، دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک، اور شام ساڑھے 5 بجے سے رات ساڑھے 8 بجے تک گیس حاصل کر سکیں گے۔ صنعتی شعبے کے صارفین کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
حکام نے بتایا کہ یہ شیڈول گھریلو صارفین کی سہولت اور گیس کی منصفانہ تقسیم کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے۔