پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک کارکن جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ جلسے سے واپسی کے دوران گاڑی کے الٹنے کے باعث یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں ایک کارکن جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔









