اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )انصار الاسلام فورس کا پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کا معاملہ،آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی چوک پر قائم ناکہ انچارج، پارلیمنٹ لاجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن آفیسر کو معطل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادنے پارلیمنٹ لارجز میں جے یوآئی (ف) کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام فورس کے رضا کار داخل ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی چوک کے ناکہ انچارج پارلیمنٹ لارجز کے انسپکٹر انچارج اور لائن افسر کو معطل کردیا ۔ ادھر وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ لاجز ارکان قومی اسمبلی کیلئے ہیں، یہ ایم این ایز کے شیلٹر میں آئے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ عدم اعتماد میں ان کے پاس لوگ نہیں ہیں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، سویلین فورس کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انصار الاسلام کے رضاکاروں کے پارلیمنٹ لارجز کے داخلے پر 3پولیس افسر معطل








