بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بسنت کے لیے پتنگ سازوں کی رجسٹریشن فیس مقرر، انتظامیہ کی ہدایات جاری

لاہور میں بسنت کی تقریبات کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے پتنگ سازوں اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس طے کر دی ہے۔ حکام کے مطابق ہر پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچرر کو رجسٹریشن کے لیے ایک ہزار روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔
اضافی طور پر، کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے لیے پانچ ہزار روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پتنگ ساز اور ڈور مینوفیکچررز رجسٹریشن کے لیے فارم اے، جبکہ کائٹ ایسوسی ایشن کے لیے فارم سی بھرنے ہوں گے۔
پنجاب حکومت نے بسنت منانے کے لیے 6 سے 8 فروری تک مشروط اجازت دی ہے، اور ضلعی انتظامیہ اس دوران شہریوں کی حفاظت اور روایتی سرگرمیوں کے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔