بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیا پاکستان میں نئے صوبے بنانا ضروری ہے؟

سجاد حسین لکھتے ہیں کہ کسی بھی ملک میں وسائل کی منصفانہ تقسیم اور انتظامی خود مختاری بہت اہم ہے۔ اگر نئے صوبے بنانے سے عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں تو اس پر غور کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔ موجودہ پاکستان میں معاشی عدم استحکام، روزگار کے مسائل اور بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر انتظامی ڈھانچوں میں تبدیلی بے حد ضروری لگتی ہے۔ مثال کے طور پر، پنجاب کی آبادی تقریباً 12 کروڑ اور سندھ کی تقریباً 7 کروڑ ہے، لیکن صرف ایک سیکرٹریٹ، ایک ہائی کورٹ اور ایک وزیراعلیٰ کے ذریعے مسائل حل کرنا عملی طور پر ممکن نہیں۔
دنیا کے دیگر ممالک میں صوبوں یا ریاستوں کی تعداد پاکستان سے کہیں زیادہ ہے۔ یورپی ممالک، بھارت، ایران اور انڈونیشیا کی مثالیں واضح کرتی ہیں کہ زیادہ صوبے انتظامی اور وسائل کی تقسیم کو بہتر بناتے ہیں۔ نئے صوبے بنانے سے نہ صرف عدالتی فیصلے جلد ہوں گے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے اور اختیارات مقامی سطح پر منتقل ہوں گے۔
چند روز قبل وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے بھی نئے صوبوں کی تشکیل کی حمایت کی، جبکہ دیگر سیاستدان اور تجزیہ کار بھی اس پر بات کر رہے ہیں۔ البتہ یہ دیکھنا باقی ہے کہ بڑی سیاسی جماعتیں اس پر اتفاق کر پائیں گی یا نہیں۔
نوٹ: یہ مضمون مصنف کی ذاتی رائے پر مبنی ہے اور ادارے کی رائے سے متفق ہونا لازمی نہیں۔