بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلطان محمد گولڈن کے صاحبزادے عمر گولڈن کا ریمپ جمپ میں شاندار مظاہرہ

کوئٹہ میں اسٹنٹ کی دنیا کے معروف نام سلطان محمد گولڈن کے صاحبزادے عمر گولڈن نے بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ عمر گولڈن نے گاڑی کے ذریعے دو ریمپس کو کامیابی سے عبور کرتے ہوئے ریمپ جمپ میں شاندار مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر گولڈن نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ اپنے والد کا نام مزید بلند کریں اور اسٹنٹ کی دنیا میں اپنا مقام مضبوط کریں۔
سلطان محمد گولڈن نے توڑے دو عالمی ریکارڈ
اسی روز سلطان محمد گولڈن نے بھی اسٹنٹ کے عالمی ریکارڈ میں اپنے نام اضافہ کیا۔ انہوں نے طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو میں ریکارڈ قائم کیا اور دور مقام سے ریورس ریمپ جمپ کا بھی نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔
سلطان گولڈن نے 121.72 فٹ کے فاصلے سے ریورس ریمپ جمپ کیا، جب کہ سابقہ عالمی ریکارڈ 89 فٹ 3.25 انچ تھا۔ مزید برآں، انہوں نے 2022ء میں قائم تیز ترین ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، مقررہ فاصلہ صرف 57 سیکنڈز میں طے کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
اس سے قبل طویل فاصلے تک ریورس ڈرائیو کا ریکارڈ امریکی اسٹنٹ مین کے نام تھا، جو 1 منٹ 15 سیکنڈز میں طے کیا گیا تھا۔
ریکارڈ توڑنے کے بعد شائقین نے سلطان محمد گولڈن کو زبردست داد دی اور اسٹنٹ کی دنیا میں ان کی مہارت کو سراہا۔