بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی میں نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی عمر کم کرنے کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن شیخ امتیاز محمود نے ایک قرارداد جمع کرائی ہے، جس میں تجویز دی گئی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے عمر کی حد 18 سال کے بجائے 16 سال کی جائے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں نوجوانوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور انہیں معیشت اور ملکی ترقی میں شامل کرنے کے لیے ڈرائیونگ کی عمر کم کرنا ضروری ہے۔
قرارداد میں دیگر ممالک کی مثالیں بھی دی گئی ہیں: کینیڈا کے زیادہ تر صوبوں میں نوجوان 16 سال کی عمر میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں، جبکہ جرمنی میں یہ حد 17 سال ہے۔
شیخ امتیاز محمود نے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے لیے پاکستان میں بھی ڈرائیونگ کی عمر 18 سال سے کم کر کے 16 سال کی جانی چاہیے۔