لاہور کے علاقے سندر میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں دو سگی بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا الزام لگایا گیا ہے۔
نجی میڈیا کے مطابق متاثرہ خواتین کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ملزمان میں قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا شامل ہیں۔
پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے، اور متاثرہ بہنوں کو میڈیکل معائنہ کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی میں مزید پیش رفت متوقع ہے۔
لاہور میں افسوسناک واقعہ، دو بہنوں کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج








