بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طلال چوہدری: برطانیہ کی عدالتوں نے جھوٹا بیانیہ پھیلانے والوں کے خلاف فیصلے دیے

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بیرون ملک موجود کچھ یوٹیوبرز کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹا بیانیہ بناتے، جھوٹ بیچتے اور جھوٹ بولتے ہیں، اور برطانوی عدالتوں نے ان کے خلاف فیصلے دے کر سزا سنائی ہے۔
مقامی میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے بتایا کہ پاکستان میں بھی کچھ افراد کے خلاف مقدمات درج ہیں، جنہیں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے، اور پاکستان کوشش کر رہا ہے کہ یہ لوگ واپس لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی اعلیٰ عدالتوں نے بھی ان کے جھوٹ کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ افراد نہ صرف جھوٹ پھیلا کر اپنی ساکھ متاثر کر رہے ہیں بلکہ برطانیہ کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ایسے ہر شخص کے خلاف پاکستان قانونی کارروائی کرنے کا حق رکھتا ہے۔
جب وزارت خارجہ کے کردار کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کا کیس ہے، جس میں تمام متعلقہ محکمے ذمہ داری کے ساتھ شامل ہیں۔
وزیر مملکت نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ یہ افراد اب سوشل میڈیا سے اپنی پرانی ویڈیوز کیوں ڈیلیٹ کر رہے ہیں اور خود کو الگ کیوں کر رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اب اپنے رویے پر نظرثانی کر رہے ہیں۔