کراچی میں 6 تا 13 دسمبر تک جاری رہنے والے 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام پاکستان آرمی کی شاندار کارکردگی کے ساتھ ہوا۔ اختتامی تقریب نیشنل بینک اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے بھی شرکت کی۔ بلاول بھٹو نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو سندھی اجرک اور روایتی ٹوپی پیش کی۔
میدان میں پاکستان آرمی نے مجموعی طور پر 353 میڈلز جیت کر قائداعظم ٹرافی اپنے نام کی، جب کہ واپڈا نے 232 اور نیو ی نے 110 میڈلز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گیمز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب میں نیشنل گیمز کا جھنڈا پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے حوالے کیا گیا، جہاں اگلے قومی گیمز منعقد ہوں گے۔
کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز کا اختتام، پاکستان آرمی نے سبقت حاصل کی








