بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان بار کونسل انتخابات: پنجاب کی 11 میں سے 8 نشستیں عاصمہ جہانگیر گروپ کے نام

پاکستان بار کونسل کے انتخابات کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پنجاب کی 11 نشستوں میں سے 8 پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار کامیاب رہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ باقی دو نشستیں حامد خان گروپ کے امیدواروں کے حصے میں آئیں۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے سلمان اکرم راجہ اور شفقت چوہان ممبر پاکستان بار کونسل منتخب ہوئے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ کے کامیاب امیدواروں میں اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، پیر مسعود چشتی، عامر سعید راں، طاہر ناصر اللہ وڑائچ، حفیظ الرحمان چوہدری، ثاقب اکرم گوندل اور سید قلب حسن شامل ہیں۔
انتخابات کے حتمی نتائج 22 دسمبر کو جاری کیے جائیں گے۔