بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز بارکھان سے تقریباً 27 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، جبکہ زمین کے نیچے اس کی گہرائی 25 کلومیٹر رہی۔
علاقے کے لوگ اچانک آنے والے جھٹکوں سے خوفزدہ ہوئے، لیکن حکام نے صورتحال پر قابو پالیا ہے اور شہریوں کو محفوظ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔