امریکا میں ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب ایک اصطبل سے بھاگا ہوا گھوڑا نیو یارک کے مصروف جے ایف کینیڈی (JFK) ایئرپورٹ تک پہنچ گیا اور ایئرپورٹ حکام کو ہڑبڑانے پر مجبور کر دیا۔
نیو یارک اور نیو جرسی کی پورٹ اتھارٹی کے مطابق لیفٹیننٹ لوئس کیلڈرون اور افسر نکولس ڈیلگاڈو معمول کی ڈیوٹی کے دوران اطلاع پائے کہ ایک گھوڑا ٹریفک کو چیرتا ہوا ایئرپورٹ کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ابتداء میں افسر ڈیلگاڈو سمجھ نہیں پا رہے تھے کہ شاید کوئی شخص گھوڑے کی سواری کر رہا ہے، لیکن قریب جا کر معلوم ہوا کہ یہ ایک بغیر زین کا آزاد گھوڑا تھا جو سڑکوں پر دوڑ رہا تھا۔
پولیس نے گھوڑے کو قابو میں لانے کی کوشش کی، اور کچھ دیر کے بعد اسے محفوظ طریقے سے واپس اس کے اصلی اصطبل پہنچا دیا گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
نیو یارک: اصطبل سے فرار گھوڑا جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ تک پہنچ گیا، حکام کی دوڑیں لگ گئیں








