بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ستھرا پنجاب منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل

پنجاب حکومت کا ستھرا پنجاب پروجیکٹ صرف مقامی سطح تک محدود نہیں رہا بلکہ اب عالمی سطح پر بھی اس کی کامیابی کے چرچے ہونے لگے ہیں۔ صفائی اور ویسٹ مینجمنٹ کے اس منفرد ماڈل نے بین الاقوامی اداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ کسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب کے تجربے سے رہنمائی حاصل کی ہو۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں کوڑے دانوں کے بھر جانے اور بار بار ہونے والی ہڑتالوں جیسے سنگین مسائل کے حل میں ستھرا پنجاب ماڈل کو مؤثر قرار دیا گیا۔
بی بی سی کا کہنا ہے کہ پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان اب دنیا بھر کے شہروں اور اداروں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال بنتا جا رہا ہے، جہاں جدید طریقوں سے کچرے کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں۔
اس منصوبے کی عالمی سطح پر پذیرائی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ کوپ 30 میں پاکستان پویلین پر ستھرا پنجاب پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئیں، جبکہ عالمی جریدے بلوم برگ نے بھی ستھرا پنجاب کے ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کو ایک اہم اور مستقبل دوست منصوبہ قرار دیا ہے۔
ستھرا پنجاب منصوبہ نہ صرف صفائی کے نظام کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ پاکستان کا مثبت اور ترقی پسند تشخص بھی دنیا کے سامنے اجاگر کر رہا ہے۔