بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

18مارچ کو اسمبلی کا اجلاس ، 21تک عدم اعتماد پر فیصلہ ہو جائیگا، علی نواز اعوان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے اور ریجنل صدر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 18مارچ کو بلایا جائے گا ، 21مارچ تک تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے فیصلہ ہوجائے گا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ اس وقت ہماری پوری توجہ تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے پر ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، اس معاملے کو بعد میں دیکھیں گے ۔ قبل ازیں علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ اپنے لیڈر کی پکار پر لبیک کہنے کے لیے اسلام آباد پوری طرح تیار ہے، جب بھی قائد کا حکم ہوگا ہم ڈی چوک اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیںانہوں نے کہا کہ یہ جلسہ عدم اعتماد ہوگا چوروں ڈاکوں اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف، عوام کا جم غفیر اپنے اس لیڈر پر اعتماد کا اظہار کرے گا جس نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی جس کو دنیا اس کے ویژن، ایمانداری اور امن پسندی کی وجہ سے جانتی ہے جو دنیا میں پاکستان کی مثبت شناخت کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ بہت سی سیاسی جماعتیں ڈی چوک اسلام آباد میں جلسے کرتی ہیں لیکن انشااللہ پاکستان تحریک انصاف کا اجتماع سب سے منفرد اور تاریخ ساز ہوگا۔