بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رانا تنویر: نواز شریف کا نظریہ آج بھی سویلین سپرمیسی کا عکاس ہے

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا نظریہ آج بھی ملک میں سویلین سپرمیسی کے اصول پر قائم ہے۔
لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کے انفراسٹرکچر کو جدید بنیادوں پر مستحکم کیا اور اس جدوجہد میں قوم کو بھی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی استحکام کے لیے تسلسل اور پالیسیوں کی مستقل مزاجی بہت ضروری ہے۔