بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کور ٹ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں مداخلت کا نوٹس لے، چوہدری پرویز الہیٰ

لاہور(ممتاز نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی اور حسین الٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ کے ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی شریک ہوئے۔پی ٹی آئی کے وفد میں سابق وفاقی وزیر ریاض فتیانہ، اپوزیشن لیڈر محمد سبطین خان، سابق صوبائی وزیر محمود الرشید اور محمد علی اکبر خان شامل تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پنجاب کے ضمنی اور وزیر اعلیٰ کے الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پنجاب میں ضمنی انتخابات میں حکومت پنجاب کی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ کے سامنے کیا عہد توڑ دیا۔سپریم کور ٹ پنجاب حکومت کی ضمنی انتخابات میں مداخلت کا نوٹس لے۔حمزہ شہباز کی جانب سے مداخلت پر اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے،شکست کو دیکھتے ہوئے پنجاب حکومت نے سرکاری وسائل کا رخ ضمنی حلقوں کی طرف کر دیا ہے،حمزہ شہباز کے حکم پر ترقیاتی ادارے اور پولیس انتخابی عمل میں بدترین مداخلت کر رہی ہے،ترقیاتی کام اور سرکاری وسائل کا ضمنی انتخاب کے حلقوں میں استعمال ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے،حکومت پنجاب بدترین دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے،ہر حلقے کا سروے اور خلق خدا کی آواز پی ٹی آئی امیدواروں کے حق میں ہے،حمزہ شہباز کو مرکز سے سپورٹ کی جا رہی ہے، باپ بیٹا مل کر پنجاب پر غیر قانونی قبضہ کرنا چاہتے ہیں،سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حمزہ شہباز اپنے اختیارات کا نا جائز استعمال کرتے ہوئے تقرر و تبادلے اور ضمنی الیکشن والے حلقوں میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر رہے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری بار بار پارٹی لائن کراس کررہے ہیں اور ن لیگ کی ہر پارٹی میٹنگ میں بیٹھے نظر آتے ہیں۔الیکشن کمیشن کو مسلسل پنجاب حکومت کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کررہے ہیں،پنجاب حکومت پری پول دھاندلی کی مرتکب ہورہی ہے،الیکشن کمیشن تعصب کا مظاہر ہ کر رہا ہے،الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے خلاف کب کارروائی کرے گا۔