بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی جی پنجاب کا دورہ مری، عید سیکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا

مری (نیوزڈیسک )آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے دورہ مری کے دوران عید سیکیورٹی و ٹریفک مینجمنٹ پلان کا جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے عید کی چھٹیوں میں سیاحوں کی حفاظت، ٹریفک کی روانی اور انتظامی امور کے بارے میں ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ عیدِ قربان کی چھٹیوں میں سیاحوں کی سہولت اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
انہوں نے عید کی چھٹیوں اور لانگ ویک اینڈ پر سی ٹی او مری کو ٹریفک کے بہترین انتظامات کرنے کا ٹاسک دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ رش کے پیشِ نظر اضافی نفری تعینات کی جائے غفلت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
آئی جی پنجاب نے مری ٹورزم پولیس کے جوانوں کی کارکردگی اور جوش و جذبے کو سراہا، انہوں نے کہا کہ مری ٹورازم پولیس کے اہلکار سیاحوں کی مدد اور تحفظ کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں، عید کی چھٹیوں میں مری کی شاہرات پر ٹریفک کی روانی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ مری میں گاڑیوں اور داخلے اور اخراج کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے، سپر وائزری افسران عید کی چھٹیوں میں خود فیلڈ میں نکل کر ٹریفک اور سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں۔