اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل یا اسحاق ڈار؟مسلم لیگ (ن) دو حصوں میں بٹ گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے سینئررہنماؤں کے دو گروپ سامنے آگئے ہیں ۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف واضح طور پر مفتاح اسماعیل کی حمایت کررہے ہیں۔
شاہدخاقان متعددمواقع پر مفتاح اسماعیل کے کام کی تعریف کر چکے ہیں جبکہ اپنی ایک حالیہ ٹویٹ میں بھی انہوں نے مفتاح اسماعیل کے بارے میں لکھا کہ وہ معیشت کے بارے میں جانتے ہیں،پاکستانی معیشت سے متعلق مفتاح اسماعیل کے علم کا پاکستانی سیاست میں اورکسی سےکوئی موازنہ نہیں،
Miftah Ismail’s knowledge of economics and the Pakistan economy is without parallel in Pakistan politics today. He is one of the most effective members of PM’s cabinet .He has played a crucial role in saving Pakistan from default and in implementing PMLN’s economic reform agenda.
— Shahid Khaqan Abbasi (@SKhaqanAbbasi) July 2, 2022
شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ مفتاح اسماعیل وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کے سب سے مؤثر رکن ہیں۔
انہوں نے لکھاکہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان کو دیوالیہ پن سے بچانے اور مسلم لیگ(ن) کے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں اہم کردار اداکیا ہے۔
اسی طرح خواجہ آصف بھی اپنے متعدد انٹرویوز میں مفتاح اسماعیل کی تعریف کرچکے ہیں ۔ان کا کہناہے کہ مفتاح اسماعیل نے معیشت سے متعلق جو بھی فیصلے کئے انہیں پوری کابینہ کی تائید حاصل ہے۔انہوں نے کہاکہ مفتاح کے فیصلے حکومت کے فیصلے ہیں اور حکومت ان فیصلوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
دوسری جانب سعد رفیق وزیر خزانہ کےلئے اسحاق ڈار کی حمایت کررہے ہیں ۔اپنے ایک ٹویٹ میں سعد رفیق نے لکھاکہ برادرم اسحاق ڈار دور اندیش ، تجربہ کار، معیشت قانون سازی اور گورننس امورکے ماہر نہایت دیانتدار قابل اور انتہائی محنتی شخصیت ہیں ان کے بغیر پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ٹیم نامکمل ہے۔سعدرفیق نے لکھاکہ ہم اسحاق ڈار کی پاکستان واپسی کے شدت سے منتظر ہیں ،اسحاق ڈارکی رہنمائی پیچیدہ حکومتی امور کے حل کیلئے تریاق ثابت ہوگی ۔
برادرم اسحاق ڈار دور اندیش تجربہ کار
معیشت قانون سازی اور گورننس امورکے ماھر نہایت دیانتدار قابل اور انتہائ محنتی شخصیت ھیںانکے بغیر pmln کی ٹیم نامکمل ھے
ھم انکی پاکستان واپسی کے شدت سے منتظر ھیں
ڈار صاحب کی راھنمائ پیچیدہ حکومتی امور کے حل کیلئے تریاق ثابت ھو گی
انشا اللّٰہ— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 6, 2022









