بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چار سال قانون کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لینے والا شخص آج بھی الزامات لگاتا ہے ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال قانون کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لینے والاشخص آج بھی الزامات لگاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت تمام شعبے تباہ کرتی رہی، 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا خواب دکھا کر بھاگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ الزامات لگانے والا شخص ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، بشری بی بی کہتی ہے کوئی مجھ پر الزام لگائے تو اسے غدار بنا دو، چار سال قانون کو استعمال کر کے سیاسی انتقام لینے والاشخص آج بھی الزامات لگاتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چار سال میں یہ ایک روپے کا بھی ریلیف نہیں دے سکے، انہوں نے آٹے کی قیمت 35 روپے سے 100 روپے کر دی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت کے بجٹ میں روشن گھرانہ پروگرام کی اسکیم رکھی گئی، بشریٰ بی بی نے بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیے کو پھیلایا۔