بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جتنے امپائر ساتھ ملالیں، 20 کی 20 نشستیں ہم جیتیں گے، عمران خان

 چیچہ وطنی(نیوزڈیسک) سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے غلام سازش کے تحت ہم پر مسلط کیے گئے، نواز شریف اور آصف زرداری پیسے کی پوجا کرتے ہیں۔چیچہ وطنی میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ہماری معیشت دو ماہ میں نیچے گرادی۔ الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کی جار ہی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ امپائر کو ملا بھی لیں تو نہیں جیت سکتے، الیکشن والے دن مجھے ہر پولنگ اسٹیشن پر 10-10 نوجوان چاہئیں جو دھاندلی کو روکیں۔ عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن لوٹوں کو جتانے کی کوشش کررہا ہے، قوم لوٹوں کو بھی سمجھ گئی ہے اور مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھ گئی ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو مخاطب کرکے کہا کہ حمزہ سن لو! تم اور تمہارے خاندان نے ایک کام بھی ایمانداری سے نہیں کیا، انہوں نے ساری زندگی کرپشن سے دو نمبر پیسا بنایا ہے۔