بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اینکر پرسن عمران ریاض کی گرفتاری ،وفاقی وزیرداخلہ کا موقف بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیرداخلہ راناثنااللہ نے اینکرپرسن عمران ریاض کی گرفتاری پر اپنے ٹویٹس میں کہاہے کہ آزادی اظہار رائے کو دبانے کی مذمت کرتے ہیں لیکن کوئی اپنے کردار سے آگے بڑھ کر سیاسی جماعت کا ورکر بن کر سیاسی جماعت کے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے آپ کو پیش کرے تو صحافی یا اظہار رائے کی آزادی شیلٹر کا استعمال نہیں ہونا چاہیے۔اپنے ٹویٹ میں وزیرداخلہ نے کہاکہ عمران ریاض قابل احترام ہیں ان کی ویڈیو دیکھی جس میں کہہ رہے تھے کہ ہمیں فائلیں دکھائی گئیں، کیا آپ کرائے کے صحافی کے طور پر کام کرتے رہے ہیں؟ صحافتی تنظیمیں بھی اس کا نوٹس لیں۔