بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد پنجاب میں نمبر گیم کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے، پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، حکومتی ارکان کی تعداد 176 ہے، جس میں مسلم لیگ ن کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 اور چار آزاد امیدوار شامل ہیں۔ ن لیگ کے ایک رکن منحرف ہیں، خانیوال سے رکن صوبائی اسمبلی محمد فیصل نیازی نے استعفیٰ سپیکر پنجاب اسمبلی کو بھجوایا ہوا ہے جو تاحال منظور نہیں ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف کو پانچ مخصوص نشستوں ملنے کے بعد تعداد 163 ہو گئی ہے۔ مسلم لیگ قاف 10 کے پاس رکن کے بعد تعداد 173 ہو گئی ہے۔
اس صورتحال میں آزاد امیدواروں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں آزاد امیدوار پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے ساتھ تھے، مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد چودھری نثار کو چھوڑ کر تمام آزاد امیدوار حمزہ شہباز کے ساتھ ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی مخصوص پانچ نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔۔
پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں کے بارے لاہور ہائیکورٹ نے 13 صفحوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ حکم فوری طور پر الیکشن کمیشن کو جاری کرے-
اس سے قبل زینب عمیر کی طرف سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ اور سیمل یعقوب کی طرف سے علی ظفر ایڈووکیٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کے عمل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کے متن کے مطابق اگر کسی رکن کے نااہل ہونے پر مخصوص نشست خالی ہو جائے تو اسے آئین کے آرٹیکل 224 کی شق 6 کے مطابق پُر کیا جائے گا، سوال اٹھتا ہے کہ اگر بڑے پیمانے پر جنرل نشستوں پر ارکان ڈی سیٹ ہو جائیں تو کیا مخصوص نشستوں کا کوٹہ دوبارہ نکالا جائے گا، پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ عام انتخابات کے بعد ایک مرتبہ کوٹہ نکال لیا جائے تو اسے بعد میں بدلا نہیں جا سکتا، ایسی کوئی رکاوٹ نہیں کہ مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست سے خالی نشست پُر نہ کی جا سکیں۔