لاہور (نیوز ڈیسک )لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی حراست غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنےکا حکم دے دیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں حلیم عادل شیخ کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کی حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔
حلیم عدالت نے دوبارہ گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر حلیم عادل شیخ کی 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت بھی منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت میں کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرنا ہے۔









