لندن(نیوزڈیسک)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ’’ ایمنسٹی انٹرنیشنل ‘‘ نے صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ گزشتہ چند ہفتے میں متعدد صحافی لاپتہ کر دیے گئے، حکام مخالفت میں اٹھائی جانے والی آوازوں کو سزا دینا بند کیا جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا تھا کہ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی میں سیاسی بنیادوں پر الزامات کا سامنا کرنا پڑا، محض فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، صحافت کوئی جرم نہیں ہے اس لیے صحافیوں سے بدسلوکی کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کو گزشتہ شب اٹک پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز موجود تھے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر اظہار تشویش








