لاہور(نیوزڈیسک)وزیرقانون پنجاب ملک احمد خان نے کہاہے کہ اینکر پرسن عمران ریاض نے دوست ممالک سے متعلق قابل گرفت بات کی، ملکی سالمیت اور دوست ممالک سے تعلقات کیلئے نقصان دہ بات کرنا قابل گرفتار جرم ہے،عمران ریاض پر 20 مقدمات درج ہیں۔ پریس کانفرنس میں ملک احمد خان نے کہا کہ عمران ریاض نے سعودی عرب سے تعلقات پر قابل اعتراض بات کی، ملکی سالمیت اور دوست ملکوں سے تعلقات کیلئے نقصان دہ بات کرنا قابل گرفت جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض نے ایک سیاسی جماعت کے مفاد کا تحفظ کیا۔دریں اثنا نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے ملک احمد نے کہاکہ عمران ریاض کے خلاف نجی طور پر شکایات ہیں، کسی بھی شہری کو حق حاصل ہے کہ وہ عمران ریاض کے خلاف درخواست دے، عمران ریاض کے ویڈیومسیج جرم کے زمرے میں آتے ہیں، حکومت یہ سمجھتی ہے کہ جو عمران ریاض نے کیا وہ جرم ہے۔انہوں نے کہاکہ آزادی اظہار کا علمبردا رہوں مگر اس کی حدود ہوتی ہیں ،پاکستان کے خلاف مواد کوکنٹرول کرنے کے لئے اور کوئی راستہ نہیں ہے۔صوبائی وزیرقانون نے کہاکہ تنقید برائے تنقید بھی برداشت ہے بشرطیکہ وہ قومی مفاد کے خلاف نہ ہو ۔انہوں نے کہاکہ سلسلہ چل نکلاہے کہ ریاست اور اعلیٰ حکام کو حقائق کے منافی پوزیشن پر کھڑا کردیں،پاکستان میں صحافت کا تحفظ ہونا چاہیے مگر عمران ریاض نے اس کا غلط استعمال کیا۔ایک سوال پر ملک احمدنے کہاکہ فرح اور ایازصادق کے کیس میں بہت فرق ہے،فرح نے حکومت سے فائدہ حاصل کیا ایاز صادق نے ایسانہیں کیا۔
وزیر قانون پنجاب نے اینکر پر سن عمران ریاض کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی








