بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مردان میں پولیس چوکی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

مردان(ممتاز نیوز )پولیس چوکی چمتار گیٹ کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

مردان کے علاقے چمتار گیٹ میں پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شہید اہلکار کی لاش کو ایم ایم سی منتقل کردیا۔

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا۔ جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر موجود ہے، اور تعین کیا جارہا ہے کہ دھماکا نصب شدہ تھا یا اسے کسی ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔