بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوور لوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والی بس کمپنیوں کے خلاف موٹروے پولیس کی خصوصی مہم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ہائی وے پر اوور لوڈنگ/اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ خصوصی مہم کاآغاز آئی جی موٹرویز خالد محمود کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں پردیسی گھروں کو لوٹتے ہیں ان کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے اور ایسی بس کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ مسافروں کی اوور لوڈنگ کرنے پر بھی ایکشن لیا جائے گا۔

ڈی آئی جی این فائیو سینٹرل زون نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، زائد کرایہ وصول کرنے والی کمپنیوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ ہائی وے پر اوور چارجنگ یا اوور لوڈنگ کی شکایت کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی مہم کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے۔