بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان اور بھارت کل آمنے سامنے

انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں دونوں روایتی حریف ٹائٹل کے حصول کے لیے مدمقابل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میچ آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں منعقد ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جبکہ بھارت نے سری لنکا کو ہرا کر فیصلہ کن مرحلے تک رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ گروپ مرحلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں بھارت نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم فائنل میں پاکستان کو بدلہ لینے کا ایک اور موقع ملے گا۔