وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی امیگریشن نے اسٹاپ لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے میونسپل کمشنر کراچی افضل زیدی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا اور انہیں ترکی جانے والی پرواز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، افضل زیدی گزشتہ شب ترکش ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی سے استنبول جا رہے تھے، لیکن امیگریشن کاونٹر کے عملے نے انہیں اسٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے سفر کی اجازت نہیں دی۔ حکام نے کہا کہ پہلے اسٹاپ لسٹ سے نام نکلوایا جائے یا عدالت سے اجازت حاصل کی جائے، تب ہی بیرون ملک سفر ممکن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، مختلف الزامات کی بنیاد پر درجنوں افسران کو خصوصی واچ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔








