قومی ایئر لائن کے طیارے کو سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ ایک مسافر کے مطابق، جدہ سے پرواز کے چند ہی دیر بعد کیبن پریشر کم ہونے کی وجہ سے آکسیجن ماسک کھل گئے۔
پرواز کو دمام میں اتارا گیا، جس میں 147 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق مسافروں کو لاہور پہنچانے کے لیے دوسرا جہاز دمام بھیجا گیا، اور تمام مسافر آج پی کے 860 کے ذریعے لاہور پہنچا دیے گئے۔
کیبن پریشر کم ہونے پر قومی ایئر لائن کا طیارہ سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ







