بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پورے ملک میں نارووال کی ترقی کے چرچے ہیں: احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پورے ملک میں نارووال کی ترقی کے چرچے ہیں۔ نارووال میں کرسمس ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قائدِ اعظم کا پیغام تھا کہ پورا پاکستان ایک خاندان ہے، اور اسی جذبے کے تحت انتشار پھیلانے والوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔
احسن اقبال نے بتایا کہ نارووال میں بہترین یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، جس سے پاکستان مزید بلندیاں چھوئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مسیحی برادری کے لیے متعدد منصوبے چلا رہی ہے اور ملکی ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابلِ فخر ہے۔ ان کے مطابق مذہبی ہم آہنگی ہی مضبوط پاکستان کی بنیاد ہے۔