لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے ساتھ ہونے والے مقابلوں میں دو منشیات فروش ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، چوہنگ اور ڈیفنس میں ریکوری آپریشن کے دوران یہ مقابلے ہوئے۔ چوہنگ کے علاقے میں ملزم ذوالفقار علی کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ شیر شاہ چوکی کے قریب اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس دوران ذوالفقار علی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا۔
دوسری جانب، ڈیفنس کے علاقے میں ایاز نامی ملزم بھی مارا گیا۔ ایاز پر الزام تھا کہ وہ اسکولوں اور کالجوں کے اطراف میں منشیات، خاص طور پر آئس، فروخت کرتا تھا۔
سی سی ڈی پولیس نے دونوں ہلاک شدگان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتالوں منتقل کر دی ہیں۔
لاہور: سی سی ڈی مقابلوں میں 2 منشیات فروش ہلاک







