بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت کو سب سے زیادہ فائدہ وزیراعظم عمران خان پہنچایا،ن لیگ رہنما

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر نےکہا ہے کہ عمران خان 4 سال سے بھارت کے ساتھ بزدلانہ مصالحت کے مجرم ہیں۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا مودی مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے بہترین آپشن ہوں گے جبکہ بھارت کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانےوالا وزیراعظم عمران خان ہے۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ بھارت کا ایجنٹ تو وہ ہے جس نے کلبھوشن کے لیے قانون سازی کرائی، سینیٹ سے قانون منظورنہ ہواتو دھونس سےمشترکا اجلاس میں قانون سازی کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تو پاکستان کا کوئی جواب نہیں آیا۔خرم دستگیر نے کہاکہ عمران خان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی ذمہ داری سے بھاگنے کے لیے اداروں کو الزام دیتے ہیں، ان کی خارجہ پالیسی کا واحد نتیجہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچانا ہے وزیر اعظم نے دورہ روس کے لیے انتہائی غلط وقت کا انتخاب کیا۔
اس موقع پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ ارکان اور ان کو چھوڑ کر ووٹ دینے والے ارکان کی حفاظت کریں گے، ملک کا وزیراعظم جب اپوزیشن کو کہے تم میری بندوق کے نشانے پر ہے تو ہر شہری کو خطرہ ہے جو بات وزیراعظم کہتا ہے وہی بات کرائے کے ترجمان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری فوج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں اور الزام اپوزیشن پر لگا رہے ہیں، اپوزیشن کا پھر چیلنج ہے کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں اگر آپ کو خود پر اعتماد ہے تو کیوں ارکان کو پارلیمنٹ آنے سے روک رہے ہیں