اسلام آباد(ممتاز نیوز )قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان میں مختلف اقتصادی شعبوں خصوصاً توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وافر مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی نا صرف آرزاں ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کیلئے قابل تجدید ذرائع سے حاصل ہونے والی توانائی کے منصبوں پر مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیف ایکزیٹو گرین انرجی پلانٹیشن کمپنی لمیٹڈ Dheerasak Suwannayos سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا جنہوں نے جمعرات کے روز وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں قائم مقام اسپیکر سے ملاقات کی ۔قائم مقام اسپیکر نے کہا کہ پاکستان میں سورج ، ہوا اور میونسپل سالڈ ویسٹ سے توانائی حاصل کرنے کے وافر مواقع موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں اور صنعتی زونوں خصوصاً رشکئی اسپیشل اکنامک زون میں سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے موجودہ حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو آلودگی کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جن پر قابو پانے کیلئے توانائی کے ماحول دوست تجدیدی ذرائعوں پر منتقل کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے پاکستان میں گرین انرجی کے فروع کیلئے گرین انرجی پلانٹیشن کمپنی لمیٹڈ کے کردار کو سراہا ۔چیف ایکزیکٹو گرین انرجی کمپنی لمیٹڈ Dheerasak Suwannayos نے اپنے ادارے کے ارض و مقاصد سے قائم مقام اسپیکر کو اگاہ کرتے ہوے بتایا کہ ان کی کمپنی پاکستان میں گرین انرجی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور پاکستان میں سورج، ہوا اور میونسپل سالڈ ویسٹ سے بجلی بنانے پر کام کر رہی ہے ۔
انہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے گرین انرجی منصوبوں کے فروع کیلئے دئیے گئے مراعات کو سراہا جس سے پاکستان میں سستی اور آلودگی سے پاک بجلی کا حصول ممکن ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ کوئلے اور فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے سے کاربن مونوآکسائڈ جیسی زہریلی گیسوں کا اخراج ہوتا ہے جو نا صرف انسانی صحت کیلئے مضر ہے بلکہ اوزون لیئر کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں ۔








